یمنی فوج نے سعودی ایف 16 طیارہ مار گرایا


یمنی فوج نے سعودی ایف 16 طیارہ مار گرایا

یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحاد کے ایک ایف 16 طیارے کو سرنگون کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کے حوالے سے خبر موصول ہوئی ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحاد کا لڑاکا ایف 16 طیارہ مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکام نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی جہاز فنی خرابی کی وجہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف 16 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے اور اس کا پائلٹ محفوظ ہے۔

یاد رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے کئی بار سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کو سرنگون کیا ہے، یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے واضح کیا کہ یمن کسی کے ساتھ کھیل نہیں کھیل رہا ہے جو ہم نے کہا وہی کر دکھایا ہے اور اب سعودیہ کو مزید سبق سکھایا جائے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری