جرمن بینکوں نے سفارتکار سمیت متعدد یمنیوں کے بینک کھاتے بند کر دیئے، نوٹس جاری


جرمن بینکوں نے سفارتکار سمیت متعدد یمنیوں کے بینک کھاتے بند کر دیئے، نوٹس جاری

جرمنی کے بینکوں نے سفارت کار سمیت ملک میں مقیم درجنوں یمنی شہریوں کے کھاتے بند کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، جرمن بینکوں کی جانب سے جن یمنیوں کے اکاونٹس بند کیئے گئے ہیں، ان میں یمنی طلباء، تاجر اور حتی کہ سفارت کار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈوئچے بینک نے اپنے اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

 اس سے قبل کومرز بینک نے بھی متعدد یمنی شہریوں کے اکاؤنٹس ختم کر دیے تھے۔

بینکوں نے ممکنہ طور پر رقم کے غیر قانونی لین دین کے خدشے کے تحت یہ اقدام اٹھایا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ بینکوں کو خطرہ ہے کہ اس رقم کو کچھ مخصوص ممالک میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری