شام کے شہر الباب کو مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا


شام کے شہر الباب کو مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا

ترک فوج کا کہنا ہے کہ شامی شہر الباب کو مکمل طور پر تکفیری دہشت گرد داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک فوج نے اعلان کیا ہے کہ شامی شہر الباب کو مکمل طورپر داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

ترک فوج کا مزید کہنا ہے کہ الباب شہر مکمل طور پر ترکی کی حمایت یافتہ فوج کے کنٹرول میں آگیا ہے، فوجی ماہرین بارودی سرنگوں اور دیسی ساختہ بموں کو تلاش کرکے ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ الباب شہر ترک سرحد سے صرف 25 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور داعش کا آخری مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

 یاد رہے کہ ترک فوج کی حمایت یافتہ ملیشیا نے اکتوبر میں داعش کے خلاف ٹینکوں اور جنگی جہازوں سے لیس ہو کر سپر فرات نامی آپریشن کا آغاز کیا تھا، تاہم ترکی کے اس اقدام پر شام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ترکی سے اپنے داخلی مسائل میں مداخلت نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

الباب شہر میں داعش کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک ترک فوج کے 69 اہلکار مارے گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری