ایران نے 125 غیر قانونی پاکستانیوں کو بےدخل کر دیا


ایران نے 125 غیر قانونی پاکستانیوں کو بےدخل کر دیا

سفری دستاویزات کے بنا غیر قانونی طور پر ایران میں زندگی بسر کرنے والے 125 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق،  لیویز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی سیکورٹی فورسز نے ایران کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے ایسے 125 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا جو سفری کاغذات نہ ہونے کے باوجود ایران میں رہائش پذیر تھے۔

ایرانی سیکورٹی فورسز نے ان 125 پاکستانیوں کو تفتان بارڈر پر لیویز اہلکاروں کے حوالے کیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق، ابتدائی معلومات اور سوال جواب کے بعد ایران میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پچھلے 3 سالوں میں مختلف ممالک سے کم از کم 266،000 پاکستانی بے دخل ہوچکے ہیں۔ ان ممالک میں سرفہرست سعودی عرب ہے جہاں سے قریبا ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری