بھارت ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی


بھارت ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی

جنوبی ایشیا کی گیس انٹر پرائز(سیج) کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ بھارت ایران بحری گیس پائپ لائن کی تعمیر کا جلد آغاز کیا جارہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی ایشیا کی گیس انٹر پرائز(سیج) کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ ایران سے بھارت کے لئے خلیج عمان اور بحر ہند کے ذریعے گیس پائپ لائن تعمیر کی جائے گی۔

سیج کمپنی کے مینیجر ایان نیش کا کہنا ہے کہ ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد خطے کی صورت حال میں خاطر خواہ تبدیلی آئی ہے جس کی وجہ سے اب ایران، بھارت اور عمان کے درمیان سمندری راستے گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ بحری گیس پائپ لائن پر4.5 ارب ڈالر لاگت آئے گی، یہ لائن جنوبی ایران سے خلیج عمان کے ذریعے مغربی ہندوستان کے صوبہ گجرات پہنچائی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1400 کلومیٹر لمبائی پر مشتمل یہ پائپ لائن پاکستان کی خصوصی اقتصادی بحری زون کو نظر انداز کرتےہوئے بھارت تک تعمیر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایران اور عمان کے درمیان پہلے ہی اس قسم کا معاہدہ طے پا چکا ہے ایران سے 20 ملین کیوبک گیس عمان درآمد کرے گا جس کی لاگت 60 ارب ڈالر ہوگی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری