پاکستان فلم انڈسٹری میں نیا انقلاب / ایرانی فلموں کی نمائش کا آغاز


پاکستان فلم انڈسٹری میں نیا انقلاب / ایرانی فلموں کی نمائش کا آغاز

25 اور 26 فروری سے رائل پام میں ایرانی فلم فیسٹیول کا انعقاد ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، خانہ فرہنگ ایران میں ہونے والی پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں خانہ فرہنگ ایران 25 فروری سے بین الاقوامی شہرت یافتہ ایرانی فلموں کا فیسٹیول منعقد کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس میں مبشر لقمان سمیت ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ آغا اکبر برخورداری، ایرانی فلم ڈائریکٹر شہریار بحرانی، حوزہ ہنری ایران کے آقا سمنانی شریک ہوئے۔

اس موقع پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی فلموں کے تبادلے سے پاکستانی سینما اور انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔

جب کہ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آغا اکبر برخورداری کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سینما سے بہترین تفریح اور ثقافت پھلے پھولے اور پاکستان میں ہماری فلموں کی نمائش خوش آئند ہے۔ انہوں نے جلد ہی ایران میں بھی پاکستانی فلموں کی نمائش کی امید ظاہر کی۔

معروف ایرانی فلم ہدایتکار شہریار بحرانی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آکر بے حد خوش ہوئے ہیں اور ان کی فلمیں فیسٹیول کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ رائل پام کنٹری کلب میں 2 روزہ ایرانی فلم فیسٹیول میں معروف فلم کنگ ڈم آف سلیمان، یہ حبہ قند، حوض نقاشی، بید مجنون پیش کی جائیں گی۔

ایران کی جانب سے پاکستان میں فلموں کی نمائش کو عوامی حلقوں کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارتی فلمیں ہماری نسل کو گمراہ کر رہی ہیں جبکہ ہمیں ایسی فلموں کی ضرورت ہے جو تفریح کیساتھ اصلاح بھی فراہم کریں اور اس مقصد کے لئے ایرانی فلموں سے اچھی کوئی اور فلم نہیں ہو سکتی۔

تاہم اس کے ساتھ ساتھ دوسری جانب بدقسمتی سے عوام میں آج بھی ایک ایسا حلقہ پایا جاتا ہے جو سینما گھروں میں مہذب تفریح اور معاشرے میں اصلاحی پیغامات کا درس دیتی ہوئی فلموں کے بجائے فحاشی، بےجا گلیمر اور بیہودہ موسیقی اور ناچ گانے پر مشتمل فقط بھارتی فلمیں ہی دیکھنا چاہتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری