عادل الجبیر بغداد پہنچ گئے


عادل الجبیر بغداد پہنچ گئے

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر عراق کے دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزیرخارجہ عراقی حکام سے ملاقات کے لئے بغداد پہنچ گئے ہیں۔

عادل الجبیر بغداد میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سمیت اعلیٰ حکام سے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیرخارجہ کا 2003 کے بعد عراق کا پہلا دورہ ہے۔

عادل الجبیر کا دورہ بغداد ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ عراقی فوج نے شام کے علاقے البوکمال میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

یاد رہے کہ سابق صدر صدام کی حکومت کے خاتمے کے بعد سعودی عرب اور عراق کے تعلقات نہایت سرد مہری کا شکار ہیں، سعودی عرب پر الزام ہے کہ وہ عراق کے داخلی امور میں مداخلت کررہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری