ایرانی صدر حسن روحانی پاکستان کا دورہ کریں گے


ایرانی صدر حسن روحانی پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 13ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حسن روحانی اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

ایرانی صدر اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان اقتصادی تعاون کی علاقائی تنظیم ایکو کے بانی شمار ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی گروپ D 8 کے بھی فعال رکن ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان اسلامی ممالک ہونے کے ناطے ایک ایسا تعلق پایاجاتا ہے جو روز بروز مضبوط ہورہا ہے۔

ایران اور پاکستان کے تعلقات رسمی اور محض سفارتی سطح پر استوار نہیں بلکہ اس سے بالاتر ہیں اور ان تعلقات کی جڑیں دونوں قوموں کی ثقافت اور مذھبی اقتدار پر استوار ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اکو اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حسن روحانی اجلاس کے اہم ترین مہمان ہونگے۔

واضح رہے کہ حسن روحانی کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا، وہ اس سے پہلے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی تعاون کے اجلاس میں 2025 تک کا اقتصادی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں ہونے والا اقتصادی تعاون تنظیم اکو کا سب سے اہم اجلاس ہے اور اس اجلاس میں اکو کے بارے میں سالانہ اقتصادی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

26 فروری کو اسلام آباد میں سہ روزہ اکو اجلاس منعقد ہوگا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دیگر رکن ممالک شریک ہونگے۔

خیال رہے کہ افغان صدر نے اسلام آباد اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں افغان وزیرخارجہ شریک ہونگے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری