پاک افغان سرحد جلد ہی کھل جائے گی، سرتاج عزیز


پاک افغان سرحد جلد ہی کھل جائے گی، سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے باعث بند پاک افغان سرحد ایک دو روز میں آمدورفت کے لئے مکمل طور پر کھول دی جائے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد سے بند پاک افغان سرحد کے حوالے سے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد ایک دو روز میں آمدروفت کیلئے مکمل طور پر کھول دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی تازہ لہر کے بعد پاک افغان سرحد کو بند کر دیا گیا تھا۔

پاک افغان سرحد کے بند ہونے سے طرفین کے تاجر حضرات کافی مشکلات کا شکار ہیں اور سرحد کے دونوں جانب مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جو سرحد کے کھلنے کا انتظار کر رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زخیلوال نے جمعرات کو ایک بیان میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ پاک افغان سرحدی راستوں کو کھولا جائے۔

افغان سفیر کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے اس بارے میں پاکستانی حکام سے بات بھی کی ہے۔

غالبا یہ انہی کے مطالبے کا نتیجہ ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاک افغان سرحد کو ایک دو روز میں مکمل طور پر کھولنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

دوسری جانب پاک فضائیہ اور بری فوج نے گذشتہ چند روز میں پاک افغان پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغانستان میں چھپے، پاکستان کو مطلوب متعدد دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کی کمین گاہوں کو تباہ کر دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری