افغانستان سے بارود پاکستان لانے والے 2 سمگلر گرفتار


افغانستان سے بارود پاکستان لانے والے 2 سمگلر گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں وطن دشمنوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے بارود سمگل کیا جا رہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، حساس اداروں نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بارود لانے والے دو ٹرک ڈرائیوروں کو صادق آباد سے گرفتار کر لیا۔

ٹرک ڈرائیور سخی بادشاہ اور رسول نواز دہشت گردوں کو دھماکوں کے لئے بارودی مواد پہنچاتے تھے۔

قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں وطن دشمنوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے بارود سمگل کیا جا رہا ہے اور اس گھناؤنے دھندے میں وانا کے دو ٹرک ڈرائیور سخی بادشاہ اور رسول نواز ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کر کے صادق آباد کے علاقہ سونا چوک سے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کے دہشت گردوں سے گہرے روابط ہیں۔

ٹرک ڈرائیور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بارود پاکستان لاتے اور دہشت گردوں کو فراہم کرتے جو دہشت گردی پھیلانے کے لئے دھماکوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔

سیکورٹی ذرائع ان گرفتاریوں کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔

گرفتار افراد سے تفتیش کے دوران ان سے رابطے میں موجود دہشت گرد نہ صرف بے نقاب ہوں گے بلکہ انہیں کیفرکردار تک بھی پہنچایا جا سکے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری