پاکستان کا لوگوں کی تیز تر نقل و حمل کیلئے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور


پاکستان کا لوگوں کی تیز تر نقل و حمل کیلئے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان سامان کی تیز تر ترسیل اور لوگوں کی نقل وحرکت کیلئے جدید اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، آج اسلام آباد میں تنظیم کے اعلیٰ حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ای سی او کا ویژن 2025 ایک اہم دستاویز ہے اور اس کی منظوری سے علاقائی ملکوں کے درمیان تجارت اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے کا مقصد حاصل ہوگا ۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ویژن 2025 کا مقصد بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تجارت بڑھانا ہے جس سے خطے میں سماجی اور معاشی ترقی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانکو افغانستان میں امن عزیز ہے اور پاکستان افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ہلال ابراہیم نے کہا کہ سربراہ اجلاس اس وقت پر منعقد کیا جارہا ہے جب خطے کو نئے چیلنجوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ علاقے میں شاہراہوں، توانائی اورتجارت سے متعلق اقدامات سے خطے کے ملکوں کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

واضح رہے کہ اعلیٰ حکام کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا جس کے بعد بدھ کو ای سی او کا سربراہ اجلاس ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری