کرم ایجنسی میں ڈرون طیاروں کی نیچی پرواز، لوگوں میں خوف کی لہر

کرم ایجنسی کے علاقوں میں امریکی ڈرون طیاروں نے کافی دیر نیچی پرواز کی ہے جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کرم ایجنسی میں ڈرون طیاروں کی نیچی پرواز، لوگوں میں خوف کی لہر

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، کرم ایجنسی کے علاقوں لوئر کرم اور بگن میں امریکی ڈرون طیاروں نے پرواز کی ہے جس کے باعث مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ڈرون طیارے کافی دیر تک علاقوں پر پروازیں کرتے رہے تاہم وہ بغیر کسی کارروائی کے واپس چلے گئے ۔

امریکی ڈرون طیاروں کی نیچی پرواز سے علاقے میں سخت خوف کی ایک فضا قائم ہو گئی، تاہم طیاروں کے بنا کسی کارروائی کے لوٹ جانے پر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

واضح رہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے بہت عرصے بعد قبائلی علاقوں میں پرواز کی ہے ۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری