پاکستان کی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے، فوربز کی رپورٹ


پاکستان کی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے، فوربز کی رپورٹ

ممتاز عالمی جریدے فوربز نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، جریدے کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ فقط ایک سال کے دوران 56 فیصد پوائنٹس جبکہ 2009 کے بعد سے تا حال تقریباً 500  فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔

جریدے نے کہاکہ سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا یہ رجحان متعدد سازگار اقتصادی کامیابیوں کا نتیجہ ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ پاکستانی معیشت کو مسابقتی منڈی میں مزید بلند سطح پر لے جاسکتی ہے۔

تاہم رپورٹ میں خبردار بھی کیا گیا ہےکہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کو جن چیزوں سے خطرہ ہے وہ افراطِ زر،مہنگائی اور کرپشن  ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی معروف بین الاقومی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں غربت اور دہشتگردی میں حیران کن کمی واقع ہوئی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی عالمی کمپنیاں پہلے سے کہیں زیادہ کما رہی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری