ٹرمپ نگری میں 5 ماہ میں دوسری مسجد نذر آتش


ٹرمپ نگری میں 5 ماہ میں دوسری مسجد نذر آتش

فلوریڈا میں 5 ماہ کے دوران دوسری مسجد کو جلا کر شہید کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام خلاف بیانات سے امریکیوں کے دلوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کو مسلسل ہوا مل رہی ہے۔

 صدر بننے کے بعد امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس کی تازہ مثال اس واقعے سے ملتی ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں 5 ماہ کے دوران دوسری بار مسجد کو جلاکر شہید کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فلوریڈا کے علاقے ٹیمپا میں انتہاپسندوں نے ایک مسجد کو آگ لگا کر شہید کردیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ رات 2 بجے کے قریب نامعلوم ملزمان نے مسجد دارالسلام کو آگ لگائی، واقعہ کو نفرت انگیز کارروائی ہے۔

امریکی سکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

خیال رہے کہ فلوریڈا میں ہی ستمبر 2016ء میں بھی ایک مسجد کو جلا کر شہید کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان کی انتخابی مہم میں اشتعال انگیز بیانات سے عالمی سطح پر نفرت انگیز اور مزید تقسیم کی سیاست کا رجحان پیدا ہوا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں 67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری