بھارت، پاکستان سے بے دخل کئے جانے والے افغانوں کے لئے رہائشی مکانات تعمیرکرے گا


بھارت، پاکستان سے بے دخل کئے جانے والے افغانوں کے لئے رہائشی مکانات تعمیرکرے گا

ہندوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بے دخل کئے جانے والے افغانوں کے لئے کابل اور دیگر شہروں میں اپارٹمنٹ بنا کردے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے ملک بدر کئے جانے والے افغان تارکین وطن کے لئے سستے اپارٹمنٹ بنا کر دے گا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جبری ملک بدر کئے جانے والے افغان تارکین وطن کو افغانستان میں نئے اور سستے اپارٹمنٹ بنائے گا۔

واضح رہے کہ ھندوستان، افغانستان کو پاکستان سے دور کرنے کی ہرممکن کوشش کرتا آرہا ہے۔

بھارتی حکام نے 1000 سے زائد طالب علموں کو ہندوستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں فری تعلیم دینے کا وعدہ بھی کیا ہے اور سینکڑوں طالب علم اب بھی بھارتی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔

ہندوستان پہلے بھی افغانستان میں کئی ترقیاتی کام کرچکا ہے جن میں سڑکیں، مواصلاتی نظام اور بجلی پیدا کرنے والے کئی بڑے منصوبے شامل ہیں۔

ہندوستان کے قومی اکیڈمی کے صدر کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان کی ترقی کے لئے ہرممکن کوشش کرے گا۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد افغان تارکین وطن موجود ہیں اور پاکستانی حکام کی خواہش ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغان تارکین وطن واپس چلے جائیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں کشیدگی آئی ہے جس کی وجہ سے ہندوستان حالات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہ رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری