سعودی عرب کی عراق سے درخواست؛

بغداد، ریاض اور تہران کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کروانے میں مدد کرے

خبر کا کوڈ: 1339931 خدمت: اسلامی بیداری
الجبیر

سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ غیرجانبدار عراق، ایران اور سعودی عرب کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے کردار ادا کرے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے عراقی وزیر اعظم سےملاقات کے دوران کہا ہے کہ غیرجانبدار عراق، ایران اور سعودی عرب کے درمیان پائی جانے والی سیاسی کشیدگی کو ختم کروانے میں مدد کرے۔

عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ عراق غیر جانبدار رہ کر تہران اور ریاض کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کو ختم کروانے میں مدد دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیرخارجہ عراق میں اپنے نئے سفیر کا اعلان بھی کرچکے ہیں، عراق نے سابق سعودی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری