شام کی سرزمین پر اسرائیلی جاسوسی، ویڈیو

اسرائیلی ٹی وی چینل 2 کا کہنا ہےکہ صہیونی انٹیلی جنس کے خصوصی دستے رات کے اندھیرے میں شامی متحارب گروہوں کی نقل ص حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ارتش اسرائیل در سوریه

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل 2 کا کہنا ہےکہ انٹیلی جنس  کے خصوصی دستے رات کے اندھیرے میں شامی متحارب گروہوں کے بارے میں معلومات اکھٹی کررہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس کے دستے رات کے اندھیرے میں شام جا کرجاسوسی کررہے ہیں۔

اسرائیلی انٹیلی جنس کے خصوصی دستے شام کی سرزمین میں داخل ہوکر وہاں کی صورت حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں جہاں شامی فوج سمیت مختلف متحارب گروہوں کے درمیان ہونے والی گفتگو اور نقل و حرکت کو بھی ریکارڈ کیا جاتاہے۔

واضح رہے کہ پہلی بار اسرائیل نے شام کی سرزمین پر موجود ہونے کا اعتراف کیا ہے، اگرچہ اسرائیلی حکام  اس سے پہلے اس قسم کی موجودگی کا انکار کرتے آرہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری