بریکنگ نیوز/

ڈیرہ اسماعیل خان؛ تین افراد کے قتل کے بعد لواحقین کا انڈس ہائی وے بلاک کر کے شدید احتجاج

خبر کا کوڈ: 1340069 خدمت: پاکستان
ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے تین افراد کو شہید کر دیا، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ذمہ دار موقع پر نہیں پہنچ پایا جس پر ایم ڈبلیو ایم نے قاتلوں کی عدم گرفتاری تک احتجاج کی کال دے دی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے متولی امام بارگاہ پروا سمیت تین افراد کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ذمہ دار موقع پر نہیں پہنچ پایا جس پر ایم ڈبلیو ایم نے قاتلوں کی عدم گرفتاری تک احتجاج کی کال دے دی۔

ایم ڈبلیو ایم نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے قاتلوں کی گرفتاری میں تعاون نہ کیا تو پورے ملک میں احتجاج کی کال دے کر پورا ملک بلاک کر دیں گے۔

واضح رہے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد شہید ہوئے جن میں ثقلین مختیار ولد شہید مختیار حسین (متولی امام بارگاہ پروا) اور دو اور افراد شامل ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری