امریکی ڈیموکریٹک پارٹی الیکشن میں پہلی مرتبہ مسلمان وائس چیئرمین منتخب


امریکی ڈیموکریٹک پارٹی الیکشن میں پہلی مرتبہ مسلمان وائس چیئرمین منتخب

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی الیکشن میں پہلی مرتبہ ایک مسلمان، کیتھ الیسن، وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی نے جماعتی الیکشن میں تاریخ رقم کردی ہے۔

پارٹی الیکشن میں پہلی بار ہسپانوی امریکی ٹوم پیریز چیئرمین، اور کیتھ الیسن پہلے مسلمان وائس چیئرمین منتخب کرلئے گئے۔

ذرائع کے مطابق، ٹوم پیریز پہلے ہسپانوی نژاد امریکی ہیں جو چیئرمین جبکہ کیتھ الیسن پہلے مسلمان ہیں جو وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

الیکشن نتائج کے مطابق ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں پیریز کو213 اور الیسن کو200 ووٹ ملے اور اسی طرح دوسرے مرحلے میں پیریز کو 235، الیسن کو 200 ووٹ ملے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری