سندھ، کے پی کے اور بلوچستان میں انسداد پولیو کی مہم کا آغاز


سندھ، کے پی کے اور بلوچستان میں انسداد پولیو کی مہم کا آغاز

آج سے سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 16 اضلاع میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم شروع ہورہی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ملک کے 3 صوبوں کے 16 اضلاع میں آج سے انسداد پولیو کی تین روزہ مہم شروع ہورہی ہے۔

سندھ کے لاڑکانہ ڈویژن میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی جس میں 15 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں  گے۔

خیبرپختونخوا میں پانچ سال سے کم عمر کے 56 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

علاوہ ازیں افغان پناہ گزینوں اور عارضی بے گھر افراد کے 777 کیمپوں میں بھی بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

اسی طرح بلوچستان میں مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 17 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ انسداد پولیو کی مہم ایک ایسے موقع پر شروع کی گئی ہے جب پاکستان دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور  ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر  سے نمٹنے کے لئے ایک نیا فوجی آپریشن "رد الفساد" شروع کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ انسانیت اور ملک دشمن دہشتگرد عام طور پر آسان اہداف کو اپنا نشانہ بناتے ہیں۔ ماضی میں بھی پولیو ٹیموں پر دہشتگرد کاروائیاں ہو چکی ہیں۔

اس لئے صوبوں میں پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پولیو ٹیموں کے علاوہ اگلے ماہ شروع ہونے والی مردم شماری کے عملے کی حفاظت بھی حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری