دمشق میں روسی سفارتخانے پر حملہ


دمشق میں روسی سفارتخانے پر حملہ

دمشق میں روسی سفارتخانے پر مسلح افراد نے متعدد بار حملہ کیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، دمشق میں روسی سفارتخانے پر مسلح افراد نے متعدد بار حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

دمشق کے علاقے المزرعہ میں روسی سفارت کے قریب دو مارٹر گولے فائر کئے گئے تاہم کسی قسم کی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مسلح دہشت گردوں نے  جنوبی دمشق کے علاقے جوبر جو کہ دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ اور احرار الشام کے قبضے میں ہے، سے بھی دو مارٹر گولے داغے گئے۔

واضح رہے کہ دمشق کے مضافاتی علاقوں میں موجود دہشت گردوں نے کئی بار روسی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی روسی سفارت خانے پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری