یمن سرزمین پر 2 سعودی ڈرون طیارے سرنگون


یمن سرزمین پر 2 سعودی ڈرون طیارے سرنگون

یمنی ذرائع نے اس ملک میں دو سعودی جاسوس طیاروں کی سرنگونی کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے الجوف اور جیزان صوبوں میں دو سعودی جاسوس طیاروں کو مار گرایا ہے۔

یمنی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا جاسوس طیارہ صوبہ الجوف کے علاقے العقبہ اور دوسرا صوبہ جیزان کے علاقے الفریضہ میں سرنگون کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یمنی ذرائع نے گزشتہ جمعے کو بھی ایک سعودی ایف-16 طیارے کے مارگرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا ایک ایف-16 طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے نجران کے نزدیک آگ لگنے سے تباہ ہوگیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی یلغار کے آغاز سے تاحال کئی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو مارگرایا ہے۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری