داعش کا برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ


داعش کا برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ

برطانوی محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے عام شہریوں پر حملے کا خطرناک منصوبہ تیار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی انسداد دہشت گردی کے محمکے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے بے گناہ عوام پر خطرناک حملوں کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

محمکہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ میکس ہل نے سنڈے ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ داعشی دہشت گرد برطانیہ میں عام شہریوں پر خطرناک حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گرد 40 سال قبل آئرش ریپبلیکن آرمی کی طرف سے ہونے والے حملوں کے طرز پر منصوبہ تیار کررہے ہیں۔

میکس ہل کا کہنا ہے کہ دہشت گرد برطانیہ کے مختلف شہروں پر حملے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 داعشی دہشت گرد برطانیہ کے لئے ایک بڑا خطرہ بن گئے ہیں جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ہل کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گرد لندن کے لئے نہایت سنگین خطرہ ہیں اور 70 کی دھائی میں ہونے والے آئرش ریپبلیکن آرمی کے طرز پر حملے کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کا آئرلینڈ کے ساتھ 1998 میں امن معاہدہ ہوا تھا۔

برطانیہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ ابتداء سے ہی شام میں صدر بشار اسد کی قانونی حکومت کے خلاف برسر پیکار دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے ممالک میں شامل رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری