بحرین میں دھماکہ 4 اہلکار زخمی


بحرین میں دھماکہ 4 اہلکار زخمی

بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ منامہ کے مضافاتی گاؤں میں ہونے والے دھماکے میں 4 سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی جس کی وجہ سے 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئےہیں۔

بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکار ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ بحرینی عوام آل خلیفہ حکومت کے خلاف کافی عرصے سے سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے۔

بحرینی عوام 14 فروری 2011ء سے مسلسل آل خلیفہ کی متعصب پالیسیوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

بحرینی عوام آل خلیفہ حکومت سے آزادی، انصاف کے قیام اور متعصب رویوں کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری