سیکورٹی خدشات: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مجوزہ مذاکرات منسوخ


سیکورٹی خدشات: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مجوزہ مذاکرات منسوخ

پاکستان میں جاری دہشتگردی کی حالیہ لہر کے باعث آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان میں جاری دہشتگردی کی حالیہ لہر کے باعث آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جائزہ ٹیم نے رواں ماہ کے آخر میں اسلام آباد پہنچنا تھا۔

دورے کے دوران ٹیم نے آرٹیکل فور کے تحت پاکستانی معیشت کا جائزہ لینے سمیت اعلیٰ حکام اور سول سوسائٹی سے ملاقاتیں بھی کرنا تھیں۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں ماہ کے دوران دہشت گردی کی لہر کی وجہ سے آئی ایم ایف ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ مذاکرات کی نئی تاریخ مقرر کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی نئی تاریخ پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری