شیخ عیسیٰ قاسم کےگھر کے سامنے نماز فجر کی باجماعت ادائیگی + تصاویر


شیخ عیسیٰ قاسم کےگھر کے سامنے نماز فجر کی باجماعت ادائیگی + تصاویر

شیخ عیسی قاسم کے گھر کے ارد گرد دھرنے کے شرکا نے نماز فجر باجماعت ادا کررہے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے ارد گرد دھرنے کے شرکاء نماز فجر باجماعت ادا کررہے ہیں۔

شیخ عیسیٰ کی شہریت کی منسوخی اور حکومتی ہٹ دھرمی اور غلط پالیسیوں کے خلاف بحرینی عوام دھرنہ دیئے ہوئے ہیں۔

 عوام کا مطالبہ ہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم کو قانوںی طور پر اپنا دفاع کرنے کا حق دیا جائے۔

بحرین کی فوجداری عدالت نے شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف کارروائی کو ایک بار پھر ملتوی کرتے ہوئے 24 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے شیخ عیسیٰ قاسم  کے خلاف منی لانڈرنگ جیسے مختلف بے بنیاد مقدمات درج کر کے ان کی شہریت منسوخ کردی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری