افغانستان کا عالمی طاقتوں سے پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ


افغانستان کا عالمی طاقتوں سے پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

افغان وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور G-7 ممالک سے پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائی کرنے کے لئے 3  ماہ کی مہلت دی ہے۔

اگر پاکستان ان 3 ماہ میں دہشتگردی پر قابو پانے میں مکمل طور پر کامیاب ہوا تو اس پر انٹرنیشنل بینکنگ کے دروازے بند کر دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب گذشتہ ہفتے بھی افغان وزارت خارجہ کے ایک عہدےدار نے خیال ظاہر کیا تھا کہ اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ پاکستان پر طالبان کے سہولت کار ہونے کے ناطے پابندیاں عائد کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کو بھی چاہیئے کہ آزاد جموں کشمیر سمیت اپنے ملک میں دہشتگردی کروانے اور بھارت کے اندرونی معاملات میں مسلسل دخل اندازی کرنے پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کرے کہ پاکستان پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ G-7 ممالک کی مدد سے پاکستان پر فوری طور پر عالمی پابندیوں کا اطلاق ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ G-7 ممالک میں دنیا کی مضبوط ترین معاشی طاقتیں جاپان، امریکہ، جرمنی، برطانیہ، اٹلی، فرانس اور کینیڈا شامل ہیں۔

افغان وزارت خارجہ کے عہدےدار نے خدشہ ظاہر کیا کہ چین اور روس پاکستان کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ دنیا کو سمجھنا چاہیئے کہ وہ یہ پابندیاں پاکستان پر نہیں بلکہ دہشتگردی پر لگا رہے ہیں اور ان پابندیوں کی مخالفت کرنے والے ممالک در اصل دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور روس کو  پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کر کے عالمی دہشتگردی کے خلاف اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری