آپریشن "ردالفساد"؛ پاک فوج کے سربراہ کا سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ


آپریشن "ردالفساد"؛ پاک فوج کے سربراہ کا سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ

پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے میں ولی عہد اور ڈپٹی سپریم کمانڈر سے ملاقات کی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔

اس دورے میں ان کی ملاقات ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر سے ہوئی۔

اس اہم ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال، دونوں ممالک میں باہمی تعلقات خصوصاً دفاعی تعاون پر بات کی گئی۔

واضح رہے کہ آپریشن ردالفساد کے شروع ہونے کے چند روز بعد ہی جنرل قمر جاوید کے متحدہ عرب امارات کے دورے کو ماہرین بہت اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری