فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں مسلم لیگ(ن) کے 2 گروپوں میں تصادم، 12 افرا د زخمی


فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں مسلم لیگ(ن) کے 2 گروپوں میں تصادم، 12 افرا د زخمی

مسلم لیگ نواز گروپ کے ایم پی اے جعفر علی نے نواز گروپ ہی کے ایم این اے رجب علی بلوچ کی قیادت میں ہونے والی ریلی پر دن دھاڑے فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، فیصل آباد کے نواحی علاقے تاندلیانوالہ میں زمین کے تنازع پر مسلم لیگ نواز کے 2 مسلح گروپ آمنے سامنے آگئے اور ایک گروپ نے دوسرے گروپ کی ریلی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بچے سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر تاندلیانوالہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاہم ڈاکٹروں نے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔

مسلح تصادم کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور تاحال حالات کشیدہ ہیں جبکہ تاجروں نے بازار بند کر دیے ہیں۔

اس واقعہ پر تاجروں سمیت فیصل آباد - اوکاڑہ روڈ پر سینکڑوں مظاہرین نے دھرنا دے دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک معطل ہوگئی۔

احتجاج میں زخمیوں کے لواحقین، دکاندار حضرات اور سول سوسائٹی کے لوگ شامل ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری