ای سی او کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا/ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے


ای سی او کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا/ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تہران اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک ایران تعلقات برادرانہ ہیں جو مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پر محمد جواد ظریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات برادرانہ ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

جواد ظریف نے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے تہران میں اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں آکر بہت خوشی اور دلی مسرت محسوس کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ای سی او پہلی علاقائی اقتصادی تعاون کی تنظیم ہے۔ کوشش ہو گی کہ تنظیم علاقائی روابط کے فروغ کے لئے فعال کردار ادا کرے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری