آج سلامتی کونسل میں شام پر مجوزہ پابندیوں پر رائے شماری ہوگی


آج سلامتی کونسل میں شام پر مجوزہ پابندیوں پر رائے شماری ہوگی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام پر مجوزہ پابندیوں سے متعلق مغربی طاقتوں کی قرارداد پر رائے شماری آج ہوگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام پر مجوزہ پابندیوں سے متعلق مغربی طاقتوں کی قرار داد پر رائے شماری آج ہوگی۔

واضح رہے کہ ان مجوزہ پابندیوں میں شام کی حکومت کو ہیلی کاپٹروں کی فراہمی پر پابندی، سفری پابندی اور 11 فوجی کمانڈروں اور اہلکاروں کے اثاثے منجمد کرنا اور 10 سرکاری اور اس سے متعلق اداروں کے اثاثے منجمد کرنا شامل ہیں۔

خیال رہے کہ فوجی کمانڈروں اور اہلکاروں پر زہریلی گیس کے حملوں میں ملوث ہونے جبکہ 10 اداروں پر زہریلی گیسوں کی تیاری کا الزام لگایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ روس نے قرارداد کے مسودے کے ویٹو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری