عراق کے مقدس شہر سامرا پر حملے کا منصوبہ ناکام


عراق کے مقدس شہر سامرا پر حملے کا منصوبہ ناکام

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ مقدس شہر سامرا پر داعش کے خطرناک حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، عراق کے صوبہ صلاح الدین کے فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے مقدس شہر سامرا پر حملے کا خطرناک منصوبہ تیار کیا تھا تاہم فوج نے بروقت کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

عراقی فوج کو اطلاعات موصول ہونے کے فورا بعد داعشی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔

عراقی فوج کے کمانڈر نے مزید کہا: عراقی فضائیہ نے البیضہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے  10 خودکش بمباروں سمیت 15 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

عراقی فوج کے مطابق جنگی طیاروں نے البیضہ میں موجود داعشی دہشت گردوں کے ایک کیمپ کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سےکم 25 تکفیری دہشت گرد مارے گئے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری