یمنی فوج کے حملوں میں 11 سعودی اہلکار ہلاک


یمنی فوج کے حملوں میں 11 سعودی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج کی کارروائی میں 11 سعودی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے سعودی جنگی طیاروں کی بمباری کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 11 سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج  تعز کے علاقے الجمیلہ میں موجود سعودی اتحاد کے 11 ہلکاروں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے نجران کے علاقے الشرفہ میں بھی ایک سعودی فوجی کو ہلاک کردیا ہے۔

واضح رہے  کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اتوار کے روز عسیر کے مقام پر سعودی اتحادی افواج کے ایک کیمپ کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا تھا۔

 یمن کے حکام کا کہنا ہے کہ یمنی قوم اور فوج آل سعود کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی و امریکی افواج کی یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری