پاراچنار سے تعلق رکھنے والے شہید کے چار قاتل گرفتار/ تعلق لشکر جھنگوی سے ہے


پاراچنار سے تعلق رکھنے والے شہید کے چار قاتل گرفتار/ تعلق لشکر جھنگوی سے ہے

کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار کے گاؤں پیواڑ سے تعلق رکهنے والے شہید یوسف حسین ایکسین واپڈا کے چار قاتل پکڑے گئے جن کا تعلق لشکر جھنگوی سے بتایا جارہا ہے جبکہ ان کا سہولت کار عمر نامی شخص اسی ایجنسی کا باشندہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاراچنار کے گاؤں پیواڑ سے تعلق رکهنے والے شہید یوسف حسین ایکسین واپڈا کے چار قاتل پکڑے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے قاتلوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے،  عمر نامی شخص کا تعلق کرم ایجنسی سے  ہے، جس نے سہولت کاری اور نشاندہی کا کام انجام دیا تھا۔ باقی تین کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے جو کالعدم تنظیم کے سرگرم رکن ہیں۔

یاد رہے کہ کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے واپڈا ایکسین یوسف حسین طوری کو ایبٹ آباد میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری