غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے


غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے

فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر فلسطینی مزاحمتی تحریک کے مختلف کیمپوں پر بمباری کی ہے۔

صہیونی لڑاکا طیاروں نے حماس کی ذیلی عسکری ونگ عزالدین القسام کے مزاحمتی کیمپ پر بمباری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے الشہداء کیمپ پر بھی راکٹوں سے حملہ کردیا ہے، جنگی طیاروں کے حملے کے کچھ دیر بعد اسرائیلی ڈرون طیارے نے بھی اس کیمپ پر راکٹ فائر کیا ہے۔

اسرائیلی جنگی جہازوں نے  بیت لاہیا میں موجود اسلامی جہاد کے کمیپوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینی مقاومت کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے  کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری