جنوبی افغانستان میں طالبان کا حملہ، 11 پولیس اہلکار جاںبحق


جنوبی افغانستان میں طالبان کا حملہ، 11 پولیس اہلکار جاںبحق

جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے 11 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کل رات جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے میں کم سے کم 11 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ حملہ آور کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ روابط تھے۔

حملہ شہر کے مرکزی سیکورٹی اسٹیشن پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ افغان طالبان کے حمایت یافتہ پولیس اہلکار نے کیا ہے۔

صوبہ ہلمند میں ایک صوبائی سیکورٹی عہدیدار نے افغان طالبان کے حملے میں 11 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی صدر مقام لشکرگاہ کے آس پاس صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے سیکورٹی اداروں کو لاحق خطرات میں اجافہ ہوتا جارہا ہے اور اگر حکومت نے بروقت کارروائی نہ کی تو صوبائی صدر مقام لشکرگاہ پر طالبان کا قبضہ ہوجائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری