گوگل کا ایدھی کو خراج عقیدت


گوگل کا ایدھی کو خراج عقیدت

دنیا بھر میں اپنی سماجی خدمات کی بناء پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے عبدالستار ایدھی مرحوم کی 89 ویں سالگرہ پر سرچ انجن گوگل نے ان کی تصویر لگا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، دنیا بھر میں اپنی سماجی خدمات کے باعث پہچانے جانے والے عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ پر مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے انھیں ایک ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

یہ ڈوڈل پاکستان سمیت ایران، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، امریکہ، برطانیہ، پرتگال، یونان، سوئیڈن، آئس لینڈ اور جنوبی کوریا میں دیکھا جاسکتا ہے۔

28 فروری 1928 کو پیدا ہونے والے عبدالستار ایدھی کو ان کی سماجی خدمات کی بناء پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانا جاتا تھا۔

انھوں نے 1951 میں ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جس کو چلانے کے لیے لوگوں سے عطیات لیے جاتے تھے۔

عبدالستار ایدھی نے پاکستان کو سب سے بڑا فلاحی ادارہ دیا اور وہ پاکستانی کے ہیرو تصور کیئے جاتے تھے۔

انہیں کئی بار نوبل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ اپنی سوانح حیات 'اے میرر ٹو دی بلائنڈ' میں ایدھی صاحب نے لکھا، معاشرے کی خدمت میری صلاحیت تھی جسے مجھے سامنے لانا تھا۔

عبدالستار ایدھی 8جولائی 2016 کو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد انہیں پاکستانی حکومت کی جانب سے انتہائی پروقار اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری