امریکہ: چھوٹا طیارہ گھروں پر گر کر تباہ / 4 ہلاک، 5 زخمی


امریکہ: چھوٹا طیارہ گھروں پر گر کر تباہ / 4 ہلاک، 5 زخمی

جنوبی کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گھروں پر گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، جنوبی کیلیفورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ 310 ریورسائیڈ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی لمحات کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔

رہائشی علاقے پر گرنے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔

ایک عینی شاہد خاتون الزبتھ نے بتایا کہ میں کھڑکی سے باہر دیکھ رہی تھی کہ اچانک میں نے ایک سبز رنگ کے جہاز کو دیکھا جو نہایت تیزی سے جا رہا تھا اور پلک جھپکتے ہی زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ زمین پر گرنے سے اتنا زوردار دھماکہ ہوا کہ ہم زمین پر گر گئے۔

آگ بجھانے والے عملے کے چیف مائیکل مور کے مطابق، جہاز میں ایندھن مکمل بھرا ہونے کی وجہ سے آگ پر بہت دیر تک قابو نہیں پایا جا سکا۔

انہوں نے اس حادثے کو بہت افسوسناک واقعہ قرار دیا۔

اس حادثے میں 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے کی علت کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو کر شاپنگ سینٹر پر جا گرا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت طیارے میں سوار چاروں امریکی ہلاک ہو گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری