پاکستان آرمی چیف کی سفارتی سرگرمیوں میں اضافہ/ متحدہ امارات دورے کے بعد روسی سفیر سے ملاقات


پاکستان آرمی چیف کی سفارتی سرگرمیوں میں اضافہ/ متحدہ امارات دورے کے بعد روسی سفیر سے ملاقات

آپریشن ردالفساد کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے جس کے تحت انہوں نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے فورا بعد ہی روسی سفیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، آپریشن ردالفساد کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سفارتی سرگرمیوں میں اچانک تیزی آئی ہے۔
   
متحدہ عرب امارات کے دورے میں ولی عہد اور ڈپٹی سپریم کمانڈر سے ملاقات کے بعد آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں روسی سفیر سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی سفیر نے آرمی چیف سے ملاقات میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

روسی سفیر نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور دہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفساد شروع کرنے کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی سفیر نے اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ روس کے ساتھ عسکری تعلقات کے خطے میں مثبت اثرات ہوں گے۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سے دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر روس کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری