سعودی خاتون گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار


سعودی خاتون گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار

سعودی پولیس نے ایک جوان خاتون کو گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے صوبے المناص کی پولیس نے ایک جوان خاتون کو ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ایک سعودی اخبار نے لکھا ہے کہ ایک خاتون کو ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

دوسری طرف سعودی ٹریفک پولیس نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین گاڑی نہیں چلاسکتیں اگر کسی خاتون کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا تو فوری طور پر گرفتار کیا جاتا ہے۔

سعودی خواتین کا کہنا ہے کہ خواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی سے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔

سعودی خواتین کئی بار اس قانون کے خلاف احتجاج بھی کرچکی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری