دنیا کو دہشتگرد قرار دینے والے کا جنگی جنون/ ٹرمپ کی دفاعی بجٹ میں 9 فیصد اضافے کی تجویز


دنیا کو دہشتگرد قرار دینے والے کا جنگی جنون/ ٹرمپ کی دفاعی بجٹ میں 9 فیصد اضافے کی تجویز

دنیا بھر پر اسلحے کی دوڑ ترک کرنے کا زور دینے والا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ امریکہ کے 2018 کے بجٹ میں دفاعی اخراجات 54 ارب ڈالر یعنی نو فیصد کا اضافہ کیا جائے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ امریکہ کے دفاعی بجٹ میں 9 فیصد یعنی 54 ارب ڈالر کا اضافہ کیا جائے۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس زمرے میں مختلف سرکاری ایجنسیوں کو بجٹ کا مسودہ بھیجا گیا ہے۔

تجویز کردہ مسودے میں ماحولیاتی بجٹ اور غیر ملکی امداد میں کمی کی گئی ہے تاہم اس میں بڑے فلاحی پروگراموں جیسے سوشل سکیورٹی اور میڈی کیئر کو نہیں چھیڑا گیا۔

دوسری جانب ریپبلکن پارٹی نے ان فلاحی پروگراموں میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

توقع ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے مجوزہ بجٹ کا حتمی مسودہ مارچ کے وسط میں پیش کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گورنرز کی ایک ملاقات میں کہا کہ ہم نے کم وسائل کے ساتھ زیادہ کام کرتے ہوئے حکومت کو کم خرچ پر چلانا ہے اور احتساب کرنا ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ ملک کے تعمیری ڈھانچے کے بارے میں کانگریس کے سامنے اپنی تقریر میں بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں انفراسٹرکچر پر بہت توجہ دینی ہے۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ان کا بجٹ عسکری، تحفظ، اور اقتصادی ترقی پر خاص توجہ دے گا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ دفاعی اخراجات میں اضافہ کریں گے اور فلاحی پروگراموں کو محفوظ رکھیں گے۔

اپنے اسی بیان کے مطابق،  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ امریکہ کے 2018 کے بجٹ میں دفاعی اخراجات 54 ارب ڈالر یعنی نو فیصد کا اضافہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ٹرمپ نے اپنے جوہری ہتھیاروں کو دنیا میں سب سے زیادہ جدید اوربہتر بنانے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری