اگرعراق نہ ہوتا تو داعشی دہشت گرد خلیجی ممالک پر قبضہ کرلیتے، العبادی


اگرعراق نہ ہوتا تو داعشی دہشت گرد خلیجی ممالک پر قبضہ کرلیتے، العبادی

عراقی وزیراعظم حیدری العبادی کا کہنا ہے کہ اگر ان کا ملک نہ ہوتا تو آج تکفیری دہشت گرد خلیجی ممالک میں ہوتے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ اگر عراقی فوج اور قوم نے داعش کے خلاف کارروائی نہ کی ہوتی تو آج خلیجی ممالک تکفیریوں کے قبضے میں ہوتے۔

حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکاروں نے عراق میں تکفیری دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

العبادی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف صرف عراقی فوج لڑ رہی ہے، بیرونی فوج کی کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں ہے، عراقی فوج جدید ہتھیاروں سے لیس ہے، عنقریب عراق سے تکفیرویوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

العبادی نے مزید کہا کہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، ھمسایہ ملک کے سرحدوں کے اندر بھی  تکفیری دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے عراقی فوج نے شامی سرزمین پر کارروائی کرکے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

عراقی فضائیہ نے شامی سرحدی شہر بوکمال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری بھی کی تھی۔

دوسری طرف حشد الشعبی کا کہنا تھا کہ موصل کو آزاد کرانے کے بعد وہ شام جاکر داعش کا خاتمہ کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری