کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی


کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر قیچی بیگ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، قیچی بیگ کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے سڑک کنارے نصب بم سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 3اہلکار سمیت 4افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر ایف سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والوں کی شناخت جواد، قدرت اللہ، یاور خان اور محمد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے 2 کو پاﺅں اور کندھوں پر زخم آئے ہیں ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری