الازھر یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس/ دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی پر زور

خبر کا کوڈ: 1342879 خدمت: اسلامی بیداری
شیخ الازهر و پاپ تواضروس

مصر کی مشہور اسلامی یونیورسٹی میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے مفتی اعظم احمد الطبیب شیخ کا کہنا تھا کہ خطے کے بعض ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے جس کا مقابلہ کرنے کی اشد ضرورت ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کام کرنا ہوگا۔

مصر کے مفتی اعظم نے جامعۃ الاظہر میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے اسلام کے روشن چہرے کو خراب کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کے خلاف جذبات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

بین الاقوامی کانفرنس سے مصر کے پوپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمیں منفی سوچ کو ختم کرنا ہوگا، دین مشکلات کو حل کرتا ہے نہ کہ انہیں پیدا کرتا ہے۔ دین لوگوں کو مشکلات سے نجات دلاتا ہے اور کسی کو مشکل میں گرفتار نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ مصر کے علاقے سینا میں داعشی دہشت گردوں کے حملوں کی وجہ بہت سے مسیحی گھرانے  نقل مکانی کرچکے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری