اسامہ بن لادن کا داماد ڈرون حملے میں ہلاک

خبر کا کوڈ: 1342900 خدمت: دنیا
المصری

شام کے شہر ادلب میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں اسامہ بن لادن کا داماد ابوالخیر المصری ہلاک ہو گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، شام کے شمالی صوبہ ادلب میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا نائب سربراہ اسامہ بن لادن کا داماد ابوالخیر المصری مارا گیا ۔

اسے گزشتہ سال ہی القاعدہ کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

وہ القاعدہ کے امیر ایمن الزواہری کا قریبی ساتھی بھی تھا جبکہ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی شامل تھا۔

ابوالخیر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کے ساتھ افغانستان میں شانہ بشانہ لڑائی میں حصہ لیتا رہا اور وہ 10سال تک ایران میں قید بھی رہا۔

حملے کے کئی گھنٹوں بعد شدت پسندوں نے اپنی ویب سائٹس پر تصدیق کی کہ ابو الخیر المصری اس حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے اس حملے کی تصدیق کی تھی تاہم یہ نہیں بتایا کہ اس حملے کا ہدف کون تھا؟

خیال رہے کہ 59 سالہ ابوالخیر المصری کو اس وقت میزائل سے نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی ایک چھوٹی گاڑی میں جارہا تھا۔

امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے نائب سربراہ اور اسامہ بن لادن کے داماد ابوالخیر المصری کا مارا جانا امریکہ کی ایک بڑی کامیابی تسلیم کی جا رہی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری