عراقی فوج نے تلعفرــ موصل ہائی وے کو بلاک کردیا


عراقی فوج نے تلعفرــ موصل ہائی وے کو بلاک کردیا

عراقی فوج نے تعلفر کو موصل سے ملانے والی سڑک کو بلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مغربی موصل میں عراقی فوج کی پیش قدمی جاری ہے اور تلعفر سے موصل جانے والی اہم شاہراہ پر قبضہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تعلفرــ موصل اہم شاہراہ کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیاہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز مغربی موصل کی سرکاری عمارت کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔

عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبہ نینوا کی اہم سرکاری عمارتوں کو بہت جلد داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا جائے گا۔

عراقی فوج کی جاری پیش قدمی کے دوران صوبہ نینوا کے الدامرجی الصغیرہ نامی دیہات کو بھی تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

دوسری طرف موصل کے بائیں جانب عراقی رضاکار فورسز کی کارروائی میں الجوسق نامی علاقہ بھی آزاد ہوگیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری