خطے کے ممالک کے درمیان سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے, ترک صدر


خطے کے ممالک کے درمیان سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے, ترک صدر

ترک صدر نے کہا کہ علاقائی ترقی کے منصوبوں میں تمام رکن ممالک کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں، خطے کی ترقی کے لئے علاقائی روابط انتہائی ضروری ہیں، داعش اور اس طرح کے دوسرے دہشت گردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے جبکہ مذہبی انتہا پسندی اور بدمانی خطے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ای سی او اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی پر وزیراعظم نواز شریف کے مشکور ہیں، علاقائی ترقی کے منصوبوں میں تمام رکن ممالک کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں، خطے کی ترقی کے لئے ترکی اپنا کردار ادا کررہا ہے، خطے کی ترقی کے لئے علاقائی روابط انتہائی ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعش اور اس طرح کے دوسرے دہشت گردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے، مذہبی انتہا پسندی اور بدمانی خطے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ای سی او کے اسلام آباد میں اجلاس پر وزیراعظم نواز شریف کے مشکور ہیں۔ علاقائی ترقی کے منصوبوں میں رکن ملکوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ خطے کی ترقی کے لئے علاقائی روابط انتہائی ضروری ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکی نے علاقائی ترقی کے لئے مختلف منصوبے شروع کئے ہیں۔ علاقائی روابط کے فروغ کے لئے ترکی اپنا کردار ادا کررہ اہے۔

انہوں نے کہا کہ رکن ملکوں کی حقیقی ترقی کے لئے توانائی کے شعبے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ خطے کی افرادی قوت اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو سب سے زیادہ معاشی ترقی پر توجہ دینا ہوگی۔ خطے کے ممالک کے درمیان سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے۔ نگورنو کاراباخ اور اس نوعیت کے دوسرے مسائل کو مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مسائل کے حل میں او آئی سی اور دوسرے فورم بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری