پی ایس ایل فائنل، آن لائن ٹکٹیں چند ہی گھنٹوں میں فروخت، عوام کا سیلاب امڈ آیا

خبر کا کوڈ: 1343102 خدمت: پاکستان
پی ایس ایل

عمران خان، وقار یونس، وسیم اکرم، انضمام الحق، حنیف محمد اور ظہیرعباس انکلوژر کے تمام آئن لائن ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے فائنل کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت چند گھنٹوں میں ہی مکمل ہوگئی جب کہ منتخب بینکوں کے باہر شائقین کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

پی سی بی حکام نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے والوں کیلئے 500 سے 12000 تک کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کی تھیں جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں۔

عمران خان، وقار یونس، وسیم اکرم انکلوژر کے تمام آئن لائن ٹکٹ فروخت ہوگئے جب کہ انضمام الحق حنیف محمد اور ظہیرعباس انکلوژر کے بھی تمام آئن لائن ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔

دوسری جانب بینک آف پنجاب کی 15 شاخوں پر ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جاری ہے، ٹکٹوں کے حصول کے لیے بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، کئی جگہوں پر افرا تفری کی صورت حال ہے جس کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو بینکوں کے باہر تعینات کردیا گیا ہے۔

عوام کا جم غفیر دیکھ کر کئی بینکوں نے 500 روپے والے ٹکٹوں کی فروخت ہی بند کردی ہے۔ پی ایس ایل کے لیے سب سے مہنگا 12 ہزار روپے کا ٹکٹ خریدنے والے قذافی اسٹیڈیم کے عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کے ناموں والے انکلوژرز میں بیٹھ کر فائنل کا لطف لیں گے جب کہ جو لوگ میچ دیکھنے کیلئے آٹھ ہزار روپے کا ٹکٹ خریدیں گے اْن کو اے ایچ کاردار، رمیز راجہ، جاویدمیانداد انکلوژرز میں جگہ ملے گی۔

سب سے سستی ٹکٹیں سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب جنرل انکلوژرز کی ہیں جو کرسیوں سے محروم ہیں اور دونوں انکلوژرز میں داخلہ فیس 500 روپے ہے جہاں تماشائیوں کو فرشی نشستوں پر بیٹھنا ہوگا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری