"ہلمند" میں بھی افغان پولیس کی اسپیشل فورسز کے قافلے پر حملہ


"ہلمند" میں بھی افغان پولیس کی اسپیشل فورسز کے قافلے پر حملہ

افغانستان کے صوبہ ہلمند سے قیدوں کو قندہار لے جانے والے پولیس قافلے پر حملہ کیا گیاہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، جنوبی افغانستان میں پولیس کی اسپیشل فورسز پر حملہ کیا گیاہے۔

حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کچھ قیدوں کو قندہار منتقل کررہے تھے تاہم حملے کا نشانہ بنے۔

صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو قندھار منتقل کرنے والے پولیس قافلے پر بم دھماکہ کیا گیا ہے۔

افغان حکام دھماکے کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کررہے ہیں۔

آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دو قیدی، ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مشرقی افغانستان میں بھی پولیس قافلے پر حملہ ہوا تھا جبکہ گزشتہ روز ہلمند میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے 11 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری