پاکستان ایران کو ہرا کر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

خبر کا کوڈ: 1343200 خدمت: ایران
بیس بال

پاکستانی بیس بال ٹیم، ایران کو 0 – 11 سے شکست دینے کے بعد 13ویں ویسٹ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان سپورٹس کمپلیکس بیس بال گراﺅنڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل میچ میں ایران کو 0-11 سے شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی کھلاڑیوں ارسلان جمشید، ریاض خان اور فضل خان نے دو دو سکور بنائے جبکہ سمیر، عمیر بھٹی، مجید، امین آفریدی اور فاروق حسین نے ایک ایک سکور کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی ٹیم ایک بھی سکور نہ بنا سکی۔

خیال رہے کہ اس کامیابی کے بعد فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری